چینی نائب صدر کے دورہ سے تعلقات مزید مضبوط ہونگے،پروفیسر نیاز

  چینی نائب صدر کے دورہ سے تعلقات مزید مضبوط ہونگے،پروفیسر نیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازا حمد اختر نے کہا ہے کہ چینی نائب صدر وانگ چی شان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو فروغ ملے گا اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان چین سے تعلقات مضبوط بنانے کےلئے کوشاں ہیں۔وہ جیانگ زی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چین کے وفد سے اپنے آفس کے کمیٹی روم میں بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر صدر جیانگ زی یونیورسٹی آف سائنس ایند ٹیکنالوجی چین پروفیسر ڈاکٹر لیو شیہائی، ڈائریکٹر اکیڈمک ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر زانگ شی فنگ، ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پروفیسر لو، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر کنول امین اورمختلف فیکلٹیوں کے ڈینز نے شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی جیانگ زی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ مختلف مضامین میں مکمل تعاون کرے گی۔
کے ساتھ اساتذہ اور طلباﺅ طالبات کے ایکسچینج پروگرام کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی۔ صدر جیانگ زی یونیورسٹی آف سائنس ایند ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر لیو شیہائی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جو چینی نائب صدر وانگ چی شان کے دورہ سے مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ایک دوسرے سے روابط اور دونوں ممالک کے اداروں کی یونیورسٹیوں کے درمیان وفود کے تبادلے وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جیانگ زی یونیورسٹی آف سائنس ایند ٹیکنالوجی پنجاب یونیورسٹی کے مختلف مضامین میں تعلیم و تحقیق کے فروغ کےلئے ہر ممکن تعاون کرے گی جبکہ شعبہ انجینئرنگ اور پاک چائنہ راہداری منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔دونوں فریقین نے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کےلئے جلد مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔