حکومت نے مجبوری میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا،امتیا ز شیخ 

حکومت نے مجبوری میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا،امتیا ز شیخ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے انتہائی مجبوری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں  وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ حکومت نے انتہائی مجبوری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، معاشی بحران کی تمام تر زمہ داری سابقہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر فروری میں پٹرول کی قیمتوں کو منجمد کردیا تھا، ان کو پتا چل چکا تھا کہ اپریل کے مہینے میں ان کے خلاف عدم اعتماد آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی  ایم ایف معاہدے پر اگر عملدرآمد کیا جاتا تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ڈبل ہوجاتی، سابق حکومت معیشت کو وینٹی لیٹر پر چھوڑ کے گئی ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ عمران خان کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو حکومت میں شامل تمام جماعتیں مل کر صاف کررہی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -