دنیا کی خوش قوموں میں  پاکستانیوں کی بھارت پر سبقت !

  دنیا کی خوش قوموں میں  پاکستانیوں کی بھارت پر سبقت !

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دنیا کی خوش اور مطمئن قوموں کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سروے میں پاکستان کا نمبر 103واں ہے جب کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار بھارت 136 ویں نمبر پر ہے۔ دنیا کی سب سے خوش اور مطمئن قوموں میں فن لینڈ پہلے، ڈنمارک دوسرے اور سوئٹزرلینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سب سے ناخوش اقوام میں دہائیوں سے جنگ زدہ ملک افغانستان کا نمبر پہلا ہے جس کے بعد زمبابوے اور روانڈا کا نمبر آتا ہے۔واضح ہو کہ دنیا کی خوش باش اقوام کی درجہ بندی وہاں رہنے والے عوام میں امید، انسانی صلاحیت اور زندگی پر ماحول کے اثرات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔