برج ثور،سیارہ زہرہ،21اپریل سے20مئی
ان دنوں آپ کو اپنے گھر والوں اور خاندان کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، آپ جس طرح سے بھی ممکن ہو ان مسائل سے دور رہنے کی کوشش کریں اور غصہ کم سے کم کریں، حکمت عملی سے چلیں گے تو رشتے بھی ٹوٹنے سے بچ جائیں گے اور جھگڑوں سے بھی محفوظ رہیں گے جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کے حوالے سے پریشان چلے آ رہے ہیں وہ اب ان شاءاللہ بہت جلد اس معاملے میں بہتری کو دیکھ سکیں گے۔