برج میزان،سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
صحت کا خانہ ٹھیک نہیں ہے اس پر توجہ دیں اور صدقہ دیں، اپنی نظر اتاریں اور حسد کرنے والوں سے جتنا ممکن ہو دور رہنے کی کوشش کریں۔ جن لوگوں نے لاپروائی سے کام لیا وہ مزید مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس ہفتے روزگار میں تیزی دیکھنے کو ملے گی اور جس مقصد کے لئے بھی پیسوں کی ضرورت تھی وہ مسئلہ اب حل ہو گا۔ حالات اب آپ کے لئے کاروباری حوالے سے بھی بڑے بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں،ان شاءاللہ۔