برج دلو،سیارہ زحل،20جنوری سے18فروری
کسی بھی قسم کے لالچ میں نہ آئیں جو آپ کی قسمت میں ہوگا وہ آپ کو مل کر رہے گا ،آپ صرف اللہ پر یقین رکھیں تُوکل سے کام لینے والے کبھی ناکام نہیں ہوں گے، اس وقت مال خانہ بھی کھلا ہوا ہے جہاں ضرورتیں پوری ہوں گی وہاں آپ کو مستقبل کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ملیں گی جو لوگ برسوں سے بیمار یا بندش میں چلے آ رہے تھے۔ اب ان کی موجیں لگ گئی ہیں۔ بیماری و بندش سے آزادی اور تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع میسر ہوگا۔