31مئی انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن، آگاہی تقریبات کی تیاریاں
کوٹ ادو،خانیوال (تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن 31مئی کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہ کرنا ہے اس سلسلہ میں کوٹ ادوخانیوال سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی نظیموں کے زیراہتمام تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔