پختونخوا میں12 ہزار سے زائد والدین کا بچوں کو قطرے پلانے سے انکار

پختونخوا میں12 ہزار سے زائد والدین کا بچوں کو قطرے پلانے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی ) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایک روزہ پولیوبچاؤ مہم کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پشاور شہر میں 12 ہزار 224 والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا۔رپورٹ کے مطابق 30 نومبر کو پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 31 ہزار 452 بچے پولیو قطرے پینے سے محروم رہے جب کہ 12 ہزارسے زائد والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین دینے سے انکار کیا۔ حساس یونین کونسل شاہین مسلم ٹاؤن میں 344 جبکہ یونین کونسل متھرا میں 499 والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانیکی اجازت نہیں دی۔ پولیو قطرے پلانے سے انکار کے کیسز چغر مٹی، ہریانہ، ریگی ، یکہ توت، میرہ کچوڑی، بڈھ بیراورمریم زئی کے علاقوں میں سامنے آئے
قطرے پلانے سے انکار

مزید :

صفحہ اول -