ہمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہئے:چیئرمین آئی پی ایل

ہمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہئے:چیئرمین آئی پی ایل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین راجیو شکلا بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں اور کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق راجیو شکلا نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو دونوں ممالک کے درمیان سیریز کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے سربراہان آم اور ساڑھیوں کا تبادلہ کرتے ہیں تو پھر کرکٹ کیوں نہیں ہو سکتی۔ راجیو شکلا نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہاکی کے مقابلے ہو سکتے ہیں تو پھر ہمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ بھی ضرور کھیلنی چاہئے۔