چارسدہ، بد قماش عناصر کیخلاف کاروائی،9 اشتہاری سمیت 26 گرفتار

چارسدہ، بد قماش عناصر کیخلاف کاروائی،9 اشتہاری سمیت 26 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ)چارسدہ پولیس کی کاروائی ۔9خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار۔ مختلف علاقوں سے 26مشتبہ افراد بھی گرفتار ۔ تفتیش جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ کی ہدایت پر تنگی سرکل کے ڈی ایس پی سجاد حسین خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ عمر زئی گل مالک خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 9اشتہار ی مجرمان کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے جبکہ اپریشن کے دوران 26مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جن کو مختلف تھانوں میں منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کی گئی ہے ۔ اپریشن کے دوران پولیس نے15موٹر سائیکلوں کو بھی 523/550ایکٹ کے تحت تحویل میں لی جبکہ 8کرایہ داروں کے خلاف بھی مقدمات درج کر لئے ۔ اپریشن کے دوران حساس مقامات کی چیکنگ کے دوران سیکیورٹی کیمرے نصب نہ کرنے کے پاداش میں 8افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی اور ان کے خلاف بھی مقدمات درج کی گء