جنوبی افرےقہ کےخلاف ون ڈے میچوں میں جیت ،پاکستان کا پلہ بھاری

جنوبی افرےقہ کےخلاف ون ڈے میچوں میں جیت ،پاکستان کا پلہ بھاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ساﺅتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اب تک ہونے والے ون ڈے میچوں میں جیت کے حوالے سے پاکستان ٹیم کا پلہ بھاری ہے ۔پاکستان اور ساﺅتھ افریقہ کے مابین 1973سے لیکر اب تک دنیا کے مختلف سٹیڈیمز میں مجموعی طور پر 799ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 428میچز جیتے جبکہ ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم نے 346میں کامیابی حاصل کی ۔8میچ ٹائی ہوئے اور 17کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔تاہم یو اے ای کی گراﺅنڈز جہاں پاکستان اور ساﺅتھ افریقہ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 30اکتوبر سے کھیلی جائے گی پر ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا ہے ۔یو اے ای میں 1996سے لیکر 2010تک دونوں ٹیموں کے مابین دس ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے 4میں پاکستان نے اور 6میں ساﺅتھ افریقہ نے کامیابی حاصل کی ۔ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم کا پاکستان اور اپنے ملک میں کھیلنے جانے والے ون ڈے میچوں میں بھی جیت کے حوالے پلہ بھاری ہے ۔پاکستان کی سرز مین پر ساﺅتھ افریقہ اور پاکستان کے مابین 1994سے لیکر 2007تک 15ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے 7میں پاکستان نے اور 8میں ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ۔ساﺅتھ افریقہ کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 1993سے لیکر 2013تک 26ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے 8پاکستان نے اور 17ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم نے جیتے ،ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں بھی ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم کو برتری حاصل ہے ۔
1992سے لیکر 1999تک ورلڈ کپ میچوں میں دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کھیلے گئے اور تینوں پاکستان کی ٹیم نے نے ہارے ۔2006سے لیکر 2013تک دونوں ملکوں کے مابین چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیلے گئے اور دونوں میں پاکستان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔پاکستان او ر ساﺅتھ افریقہ کی ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 30اکتوبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔دسرا ون ڈے یکم نومبر کو دوبئی ،تیسر ا ون ڈے 6نومبر کو ابوظہبی ،چوتھا ون ڈے 8نومبر کو ابو ظہبی اور پانچواں ون ڈے 11نومبر کو شارجہ میں ہوگا ۔