پی ایس 14کے انتخابات کالعدم قرار دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ایس 14کے انتخابات کالعدم قرار دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(خصوصی رپورٹ) جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14کے انتخابات کو ٹریبونل نے کالعدم قرار دے دیا، دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14پر ہونے والے انتخابات کو الیکشن ٹریبونل نے کالعدم قرار دے دیا ہے، پی ایس 14پر ہونے والے انتخابات مےں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مقیم کھوسو کی کامیابی کو مسلم لیگ نواز کے امیدوار محمد اسلم ابڑو نے سپریم کورٹ مےں چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ ٹریبونل کی جانب منتقل کیا، گذشتہ روز کراچی ٹریبونل نے سماعت کے دوران انتخابات کو کالعدم قرار دےتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا،پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار سردار محمد مقیم کھوسو کا کہنا ہے کہ فیصلے کے متعلق اپنے وکلاءسے مشاورت جاری ہے ،مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرو¿نگا، دھاندلی تو میرے ساتھ ہوئی ہے، مسلم لیگ نواز کے امیدوار محمد اسلم ابڑو نے کہا کہ فیصلہ بددیانتی پر مبنی ہے ، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے ،فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جاو¿ نگا،میں الیکشن مےں کامیاب ہوا تھا مگر پیپلز پارٹی کے سردار مقیم کھوسو کو کامیاب قرار دیا گےاجو میرے ساتھ ذیادتی ہے، جیکب آباد کے حلقہ پی ایس 14پر انتخابات کو کالعدم قرار دےنے اور دوبارہ انتخابات کے فیصلے کا آزاد امیدار راجہ خان جکھرانی، فنکشنل لیگ کے امیدوار سردار دھنی بخش لاشاری،آزاد امیدواروں ملک الطاف حسین، صحافی آصف علی بھٹی، ایم کیو ایم کے احمد نواز پیچوہو اور دیگر نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریبونل نے سچ کا ساتھ دیا ہے ، امیدواروں کا کہنا تھا کہ پی ایس 14پر ریکارڈ دھاندلی کی گئی تھی ،ٹریبونل کے فیصلے سے یہ ثابت ہوگےا کہ عوام کس کے ساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ دوبارہ انتخابات صاف شفاف کرانے کے لےے انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام کے فیصلے کا احترام ہوسکے

مزید :

صفحہ اول -