میری بے عزتی کیوں کی ؟ نا جائز تعلقات رکھنے والی پڑوسن کا انوکھا انتقام

میری بے عزتی کیوں کی ؟ نا جائز تعلقات رکھنے والی پڑوسن کا انوکھا انتقام
میری بے عزتی کیوں کی ؟ نا جائز تعلقات رکھنے والی پڑوسن کا انوکھا انتقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلور (نیوز ڈیسک) قتل کے الزام میں مسمارتھی کو آئی پی سی سیکشن 302 (قتل) اور دفعہ 201 کے تحت گرفتار کرکے مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اسے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ سمارتھی نامی خاتون نے اپنے آشنا کا تین سالہ بیٹا قتل کرکے اس کے کپڑے الماری میں چھپا دئیے اور بعد ازاں مقتول بچے کے رشتے داروں کے ہمراہ اسے ڈھونڈنے میں مدد بھی دیتی رہی۔ پولیس نے سمارتھی کو مشکوک پاکر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا اور اپنے گھر کی الماری سے لاش اور کپڑے برآمد کروادئیے۔ 30 سالہ مری کا بیٹا ڈینش جمعہ کی دوپہر کو غائب ہوا تو تمام تر تلاش کے بعد ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ مری نے پولیس میں رپٹ درج کروائی۔ ابتدائی تفتیش میں ہی سمارتھی کو گرفتارکرلیا گیا، سمارتھی نے بتایا کہ ڈینش کو گھر بلا کر اس کے ہاتھ اور پاﺅں باندھ کر تکیہ اس کے منہ پر رکھ کر سانس بند کرکے اسے موت کے حوالے کردیا۔ سمارتھی کے اپنے بھی دو بچے ہیں لیکن اس کے دماغ پر ایسا شیطان سوار ہوا کہ اسے بچے کی دردناک چیخیں بھی اس ظلم سے نہ روک سکیں۔ اس نے بچے کی لاش پر مرچیں چھڑک دیں تاکہ کھوجی کتے اس کا سراغ نہ لگاسکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -