لیسکو دفاتر میں سگریٹ نوشی پرپابندی

  لیسکو دفاتر میں سگریٹ نوشی پرپابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر) لیسکو کے ہیڈکوارٹرز سمیت تمام دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔لیسکو کے چیف شاہد حیدر کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق افسران، ملازمین اور مہمان دفاتر کے احاطے میں سگریٹ نوشی نہیں کر سکیں گے۔یہ پابندی نان سموکرز کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے لگائی گئی ہے۔ لیسکو نے چند روز قبل سرکل آفس کے دورے کے دوران سگریٹ نوشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔