وکلاء میں 2 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم , ضرورت پڑنے پر مزید گرانٹس فراہم کی جائیں گی:وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ

وکلاء میں 2 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم , ضرورت پڑنے پر مزید گرانٹس فراہم کی ...
وکلاء میں 2 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم , ضرورت پڑنے پر مزید گرانٹس فراہم کی جائیں گی:وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی دعوت پر بہاولپور کی 5 تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز لاہور پہنچے۔ اس ملاقات میں صدر بہاولپور بار محمد ایاز کلیار ایڈووکیٹ، صدر احمد پور شرقیہ بار دیوان عبدالرشید بخاری، صدر تحصیل بار یزمان تصدق حسین ایڈووکیٹ، صدر تحصیل بار خیر پور ٹامیوالی رانا محمد عامر اور صدر حاصل پور بار سید حسن اشفاق گیلانی شامل تھے۔ بار ایسوسی ایشنز کے جنرل سیکرٹریز اور سیکرٹری قانون پنجاب بلال احمد لودھی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔پنجاب حکومت نے بہاولپور کی 5 بار ایسوسی ایشنز کو مالی امداد فراہم کی۔ بہاولپور بار کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی، جبکہ احمد پور شرقیہ بار اور حاصل پور بار کو 25، 25 لاکھ روپے کی  احمد پور ٹامیوالی بار اور یزمان بار کو بھی 25، 25 لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی۔ یہ گرانٹس ای لائبریری، کنٹین، بار رومز کی تزئین و آرائش، ٹف ٹائل، مسجد کی بحالی، بجلی کنکشن اور دیگر اہم کاموں کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

ملاقات کے دوران، صدور و جنرل سیکرٹریز نے مختلف مسائل پیش کیے۔ ان مسائل میں چیمبر کی تعمیر کے لیے جگہ، پارکنگ، ینگ وکلاء کے پروگرام، بار رومز کی تزئین و آرائش، ریونیو کورٹس کی منتقلی، خواتین وکلاء کے لیے بار رومز، وکلا ءکالونی، اور بجلی کے مسائل شامل تھے۔

صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ پنجاب حکومت وکلاء کے فوری مسائل حل کرنے کے لیے عزم و ارادے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہاولپور ضلع کی 5 بار ایسوسی ایشنز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ بہاولپور میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بجلی کے مسائل کو وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر حل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کو ضرورت پڑنے پر مزید گرانٹس فراہم کی جائیں گی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تحصیل سطح پر جا کر وکلا کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں اور ینگ وکلاء کی ٹریننگ کے لیے پروگرام بنایا جا رہا ہے۔  وکلاء اور ہم ایک ٹیم ہیں۔ میں پنجاب بھر کے وکلاء کا نمائندہ ہوں۔ پنجاب حکومت خواتین وکلاء کے لیے ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔وکلاء کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور پنجاب حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے ایک جامع لائحہ عمل بنا رہی ہے۔

بار صدور و سیکرٹریز نے پنجاب حکومت کے وکلاء  کے مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا.