سپیکرکو بھجے گئے استعفوں میں عمران خان کا اپنا استعفی شامل نہیں ،اسفند یار ولی

سپیکرکو بھجے گئے استعفوں میں عمران خان کا اپنا استعفی شامل نہیں ،اسفند یار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                  اسلام آباد(اے این این) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر کو بھیجے گئے تحریک انصاف کے استعفوں میں عمران خان کا اپنا استعفیٰ شامل نہیں ہے،عمران خان اور طاہر القادری خود کو بند گلی میں لے گئے ہیں،فوج کے معاملے پر حکومت اور دیگر دونوں جماعتوں نے غلط کارڈز کھیلے ہیں،کسی پتہ نہیں آرمی چیف سے عمران اور قادری کی ملاقاتوں میں کیا بات ہوئی،اس بار آئین ٹوٹا تو نیا نہیں بنے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری خود کو بند گلی میں لے گئے ہیں۔کہ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گئے تحریک انصاف کے استعفوں میں عمران خان کا استعفیٰ شامل نہیں ہے، عمران خان پتہ نہیں کس کے مشوروں پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملزم ہیں، مجرم نہیں، جب تک جرم ثابت نہیں ہوتا ملزم کو اس کی سزا نہیں دی جاسکتی۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ اگر اس بار آئین ٹوٹا تو نیا آئین نہیں بنے گا۔موجودہ صورتحال میں فوج کے کردار پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلی بار ٹی وی پر دیکھا کہ کسی جرنیل نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔انھوں واضح طور پر کہا ہے کہ ہم سیاسی کردار ادا نہیں کرنا چاہتے۔فوج کو اس معاملے میں مدد کے لیے بلانے کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں اسفند یار ولی نے کہا کہ اس میں دونوں جماعتوں اور حکومت نے غلط کارڈ کھیلے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو معلوم نہیں کہ آرمی چیف سے عمران خان اور طاہرالقادری کی ملاقات میں کیا بات ہوئی۔
اسفند یار

مزید :

صفحہ آخر -