عدالت میں عظمی کاردار کی نعیم الحق کیساتھ سیلفیاں، عملے نے موبائل ضبط کر لیا

عدالت میں عظمی کاردار کی نعیم الحق کیساتھ سیلفیاں، عملے نے موبائل ضبط کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے عملہ نے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور عظمی کاردار کو سیلفیاں بناتے ہوئے پکڑ لیا اورموبائل ضبط کر لیا ،عدالت میں تحریری معافی نامہ جمع کرانے کے بعد عظمی کاردار کو موبائل فون واپس کیا گیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت تین رکنی بنچ کر رہا تھا اس دوران تحریک انصاف کی رہنما عظمی کاردار نعیم الحق کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف تھیں ،عدالتی عملہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھین لیا اور ججز کو واقعہ سے آگاہ کیا جس پر جج محسن اختر کیانی نے عظمی کاردار کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیا ۔
سیلفیاں