اپنے دور میں کرائے کاموں کی نمائش نہیں کی‘ یوسف رضا گیلانی

اپنے دور میں کرائے کاموں کی نمائش نہیں کی‘ یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محسن وال(نمائند ہ پاکستان)سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی اپنے قریبی دوست محمد منشاء کچھی کی دعوت پر ملتان سے لاہور جاتے ہوئے میاں چنوں اُنکے گھر پہنچ گئے ،جہاں پاکستان پیپلز پارٹی جیالہ گروپ کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اُنکا شاندار استقبال کیا گیا ،اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اورپیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے 2018کے الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اُنہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے منشور اور نظریا ت پر الیکشن میں حصہ لیا، اپنے دور حکومت میں کروائے گئے کاموں کی کبھی نمائش نہیں کی بعدازاں وہ لاہور کیلئے روانہ ہوگئے،اس موقع پر امیدوار برائے حلقہ پی پی 216مہر عمران حیدر سنپال،جیالہ گروپ کے شوکت علی عطار ی و دیگر کارکنان موجود تھے۔