ڈی جی ویب سمٹس کی ہیکنگ کی روک تھام کے لئے ورکشاپ 29ستمبر کو ہو گی

ڈی جی ویب سمٹس کی ہیکنگ کی روک تھام کے لئے ورکشاپ 29ستمبر کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ہیکنگ کی روک تھام کے لئے ڈی جی ویب سمٹس کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ قذافی سٹیڈیم کے قریب لرننگ سنٹر میں کل تین بجے سے شام 6بجے تک ہو گی،بینکنگ ،موبائل اور دیگر ہینکنگ سے بچنے کے طریقوں پر ماہرین خصوصی لیکچر دیں گے اس حوالے سے ڈی جی ویب سمٹس کی بزنس ایگزیکٹو زبرینہ برین نے بتایا کہ یہ کانفرنس کاروباری طبقات اور طلباء کیلئے نہایت مفید ہے جس میں ہیکروں سے بچنے پر مفید تجاویز کے ساتھ کاروبار اور تعلیم کے میدان میں آگے جانے کے طریقے بھی بتائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ڈی جی ویب سمٹس کے چیف ایگزیکٹو حسن چودھری،فنجابینک کے سی ای او کاشف شاہد،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی پروگرام مینجر اقصیٰ قاضی،اینٹی ہیکنگ کے ماہر شاہ میراور لیڈز کانفرنس کے سی ای او یوسف جمشید سمیت ملک کے مایہ ناز ماہرین شرکت کریں گے۔

اور موضوع پر لیکچر دیں گے۔زبرینہ برین نے کاروباری طبقات اور طلباء سے اپیل کی کہ وہ اس کانفرنس میں ضرور شرکت کریں اور جدید دور کے تقاضوں سے آگاہی حاصل کریں۔