ٹرمپ نے جرمانے کو غیر آئینی قرار دے دیا

ٹرمپ نے جرمانے کو غیر آئینی قرار دے دیا
ٹرمپ نے جرمانے کو غیر آئینی قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے مجھ پر عائد جرمانہ غیرآئینی ہے، جج نے آزادی اظہار سے متعلق میرا آئینی حق چھین لیا۔ٹرمپ کیخلاف عدالت میں فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیلز کے وکیل بھی پیش ہوئے۔وکیل کیتھ ڈیوڈسن نے کہا کہ یقین ہے اداکارہ کو رقم کی ادائیگی کے پیچھے ٹرمپ تھے، کیونکہ الیکشن کے وقت ضروری ہوگیا تھا اسٹارمی ڈینئلز کا معاملہ دبایا جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت کی جانب سے عائد جرمانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی مہم کیلئے جارجیا، نیوہیم شائر، اوہائیو جاتا مگر عدالت میں ہوں۔ٹرمپ نے اسٹارمی ڈینیلز اور کیرن مکڈوگل سے جنسی تعلق کا الزام بھی مسترد کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا اور ساتھ ہی عدالت نے خبردار بھی کیا کہ مستقبل میں توہین عدالت کی تو جیل جانا پڑے گا۔عدالت کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے 9 بار حکم کی خلاف ورزی کی، ان پر ہرخلاف ورزی پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔