اسلام آباد کا ایک اور فلاح عامہ کا منصوبہ برق رفتاری سے تکمیل کے قریب، 3 انڈر پاسز پر مشتمل سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ پر دن رات کام جاری 

اسلام آباد کا ایک اور فلاح عامہ کا منصوبہ برق رفتاری سے تکمیل کے قریب، 3 انڈر ...
اسلام آباد کا ایک اور فلاح عامہ کا منصوبہ برق رفتاری سے تکمیل کے قریب، 3 انڈر پاسز پر مشتمل سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ پر دن رات کام جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد کا ایک اور فلاح عامہ کا منصوبہ برق رفتاری سے تکمیل کے قریب، 3 انڈر پاسز پر مشتمل سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈیڈلائن کے اندر پراجیکٹ مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سرینا چوک کی خوبصورتی کے پلان کا جائزہ لیا اور بیوٹیفکیشن پلان کی منظوری دی۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انڈر پاس اگلے 5 روز میں مکمل ہو جائے گا لیکن نالے کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کے لئے کھولا جائے گا۔ انہوں نے نالے کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منصوبے پر کام 10 روز کی تاخیر سے شروع ہوا لیکن پھر بھی تمام توانائیاں صرف کرکے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

 انہوں نے سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ پراجیکٹ کے اطراف پودوں اور پھولوں سے بہترین آرائش کی جائے، درختوں کو ہر ممکن بچایا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا چوک انںٹرچینج پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے  میں بریفنگ دی۔