میرا اور فیملی کا کسی ہاوسنگ سوسائٹی سے تعلق نہیں،افتخارچودھری

میرا اور فیملی کا کسی ہاوسنگ سوسائٹی سے تعلق نہیں،افتخارچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ میرا میرے بیٹے یا میری بیٹی یا داماد کا کسی نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،میرے داماد کو انٹرپول نے کسی اور کمپنی کے نادہندہ ہونے پر گرفتار کیاہے ،ایف آئی اے کا اس پورے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ،حکومتی پروپیگنڈا میری طرف سے عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہکسی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ساتھ میرا یا میری بیٹی سمیت خاندان کے کسی بھی فرد کا کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہاکہ میرے داماد کو لندن میں ایف آئی اے نے نہیں بلکہ انٹرپول نے ڈی ٹین کیا ہے میرے داماد کے پاس کینیڈین شہریت ہے وہ کبھی بھی پاکستان نہیں آئے ہیں اس حوالے سے وزیر اطلاعات کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے ان کے خلاف نوٹس بھجوانے پر مشاورت کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ در اصل میرے داماد کی گرفتاری کی خبر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمات دائر کرنے کے معاملے کا جواب ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد و پشاور ہائی کورٹس سے عمران خان کو نوٹس جاری ہوچکے۔ عمران خان کی نااہلی کا کیس الیکشن ٹریبونل میں دائر کریں گے ۔کل تک قرض نہ مانگنے کا کہنے والے آج آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے ہیں ۔گھر کے برتن کپڑے اور بھینیس بیچ کر ملک نہیں چلایا جاسکتا انہوں نے کہاکہ عدلیہ کوپرویزمشرف کی منتیں نہیں کرنی چاہئیں، بلکہ طاقت دکھانی چاہئے اور اس کا پاسپورٹ بلاک کرکے پاکستان لانا چاہیے۔نوازشریف کے خلاف نیب نے کمزور کیس پیش کئے ہیں ۔
افتخار چودھری

مزید :

صفحہ اول -