لڈو میں شکست کیوں دی ؟ لڑکی اپنے باپ کے خلاف عدالت پہنچ گئی، ایسا مقدمہ کہ ہنسی نہ رکے

لڈو میں شکست کیوں دی ؟ لڑکی اپنے باپ کے خلاف عدالت پہنچ گئی، ایسا مقدمہ کہ ...
لڈو میں شکست کیوں دی ؟ لڑکی اپنے باپ کے خلاف عدالت پہنچ گئی، ایسا مقدمہ کہ ہنسی نہ رکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک لڑکی لڈو کی گیم ہارنے پر اپنے والد کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اپنی نوعیت کا منفرد کیس سامنے آیا ہے جہاں لڈو گیم ہارنے پر بیٹی باپ کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔ بیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے باپ نے اسے لڈو کی گیم میں شکست دے کر اس کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

لڑکی کے مطابق اسے یہ اعتماد تھا کہ اس کا باپ اسے گیم میں نہیں ہرائے گا لیکن اس کے اعتماد کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب اس کے باپ نے اس کی گوٹی ماری ، اس کے بعد نہ صرف گیم میں شکست دی بلکہ چڑانے کیلئے مزید کئی گیمز میں شکست دی۔

لڑکی اپنے والد کے اس "سنگین فعل" سے اتنی دلبرداشتہ ہوئی کہ اسے باپ کہنا بھی چھوڑ دیا اور گھر والوں سے بات چیت بند کردی۔ عدالت کی جانب سے لڑکی کی کونسلنگ کی جارہی ہے، اب تک 4 سیشن ہوچکے ہیں جس کے باعث لڑکی اور اس کے گھر والوں کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -