پاک فوج کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 4 کمانڈروں سمیت کتنے دہشتگرد مارے گئے؟

پاک فوج کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 4 کمانڈروں سمیت کتنے دہشتگرد مارے گئے؟
پاک فوج کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 4 کمانڈروں سمیت کتنے دہشتگرد مارے گئے؟
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے ایک آپریشن میں 10 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ ہلاک دہشت گردوں میں چار اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں میں چار اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران ہتھیار اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں بڑی وارداتیں کرنے کی  منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشت گری کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔