پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے 26رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم، سینیٹر پرویز رشید کی خصوصی نامزد گی

 پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے 26رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم، سینیٹر پرویز رشید ...
 پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے 26رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم، سینیٹر پرویز رشید کی خصوصی نامزد گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اعلان۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  کی ہدایت پر سیاحت کے فروغ اور ترقی کے لیے 26رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ سینیٹر پرویز رشید کوچیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی برائے پنجاب ٹورازم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے لیے خصوصی نامزد کیا گیا۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی آن پنجاب ٹورازم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی کنویئنر ہونگی۔وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر تعمیر و مواصلات صہیب احمد ملک، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبراور ایم این اے افضل کھوکھرکمیٹی کو ممبرز مقرر کیا گیا۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ٹورازم، سیکرٹری تعمیرات،سیکرٹری انفارمشین، سیکرٹری پی اینڈ ڈی،سیکرٹری فارسٹ، سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کمیٹی کے ممبرز میں شامل ہونگے۔

ڈی جی والڈ سٹی لاہور، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی ای او آئی ڈیپ، سی اوای اربن یونٹ، ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس، ڈی جی ایل ڈی اے اور پرنسپل این سی اے کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی آن پنجاب ٹورازم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سیاحتی مقامات کی تعمیر وبحالی اور مرمت کی پلاننگ کرے گی۔ سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے لیے موزوں تاریخی،مذہبی،ثقافتی اور تجارتی مقامات کی اپ گریڈیشن سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔

چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ کے لیے کمیونیکیشن سٹریٹجی تشکیل دے گی۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ کے لیے ون سٹاپ سلوشن کے تحت ڈیجیٹل، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کیا جائے گا۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ کے لیے پلانز کی نشاندہی، منظوری اور عملدآمد کے لیے اشتراک کارکرے گی۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرے گی۔ سیکرٹری ٹورازم چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی کی انتظامی معاونت کریں گے۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی برائے سیاحت سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے 15دن میں سفارشات پیش کرے گی۔