مشرق وسطیٰ میں کشیدگی,تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی,تیل کی قیمتوں میں اضافہ
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی,تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی  قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔برینٹ خام تیل 0.94 فیصد مہنگا ہوگیا جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 72.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

آنے والے دنوں میں عالمی سطح پر تیل کی سپلائی لائن میں تعطل اور اسرائیلی حملے کے بعدعلاقائی شپنگ لائنز متاثر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسرائیل کے مزید حملوں کی صورت میں آئل ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری پیغام میں حسن نصر اللہ کی شہادت کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، نصراللہ کے قتل سے مزاحمت کو تقویت ملے گی۔