ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس میں عام آدمی کو انصاف ملے : پیر قیصڑ شفیع اللہ

ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس میں عام آدمی کو انصاف ملے : پیر قیصڑ شفیع اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک جا نثاران پاکستان کے چیئرمین پیر قیصر شفیع اﷲ نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس کے تحت عام آدمی کو انصاف مل سکے ، اس کے مسائل حل ہوسکیں اور وہ ایک اچھے شہری کی حیثیت سے زندگی گذار سکے، اسے صحت کی سہولتیں میسر ہوسکیں، اور اُسکے معاشی حالات بہتر کیے جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں کراچی ایڈیٹر کلب (KEC) کے عہدیداروں اور کالم نویسوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ کرنل مختار بٹ، روزنامہ پاکستان کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر مبشر میر، آغا مسعود ، ابرار بختیار ، مختار عاقل، ساجد عزیز، منظر نقوی اور دیگر شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیر قیصر شفیع اﷲ نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے بارے میں بتایا کہ یوں تو وہ وکالت کے علاوہ دیگر شعبوں میں جہاں عوام کو ان کی ضرورت ہے ، خدمات انجاج دے رہے ہیں، تقریباً چالیس سال قبل معیشت کو بہتر کرنے کے سلسلے میں ان کی کوششیں کامیا ب ہوئی ہیں اور انہوں نے ہوزری مینوفیکچررز ایسوس ایشن اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات کیلئے اپنی خدمات انجام دی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان شعبوں میں اپنی کوششوں کے باعث کامیابی حاصل کی ہے۔ ہماری پالیسیوں کو ہر فورم پر پسند کیا گیا ہے اور بعض پالیسیاں تاحال رائج ہیں۔ اور یہ سب میڈیا کے ریکارڈ پر موجود ہیں جو میں نے ٹریڈ پالیسی تبدیل کی تھی وہ ہی پالیسی آج تک چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی جماعت بنانے کا مین مقصد معاشرے کو بدعنوانیوں سے پاک کرنا ہے اور ہم یہ سب کچھ اپنی قوم و ملک کیلئے کرنا چاہا رہے ہیں، اور یہ کام ہم قانونی تقاضوں کے ذریعے انجام دینا چاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ بھی کہ عوام میں ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ایسے کام جو عوام کی بھلائی کے ہوں، وہ عدالتوں میں پٹیشن دائر کرکے حل کروائیں گے، ہم عوام کو سڑکوں پر نہیں لائیں گے ، بلکہ عدالتوں کے ذریعے ان کے حقوق دلوائیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہ پاکستان کا عدالتی نظام کے بارے میں آپ کو آگاہی ہے، ایسی صورتحال میں کیا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے اور انتہائی پرامید ہیں کہ نظام کو بہتر کرانے میں کامیاب ہونگے ، برائی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، اور جلد ہی پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی پارٹی منشور کا اعلان کریں گے۔ ہمارا مین مقصد صحت کے شعبہ کو ترقی دینا ہے تاکہ عام آدمی اس سے استفادہ کرسکے اور یہ تمام کام اپنی مدد آپ کے تحت انجام دیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی پارٹی چلانے کیلئے ہم کسی سے مدد نہیں لیں گے بلکہ آپس میں کنٹری بیوشن کرکے پارٹی چلائیں گے، کسی کو اسپانسر نہیں بنائیں گے۔