محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘54 افراد گرفتار

محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘54 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 54 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خوراک نثار احمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخوا محمد زبیر کی خصوصی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘ نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے حیات آباد کے شمالی مارکیٹ‘ بسم اللہ مارکیٹ‘ شمع مارکیٹ‘ چمکنی کے علاقے سٹی ہوم‘ حسین چوک اور جی ٹی روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 21 افراد کو گرفتار کیا۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز واجدعلی‘ خالد خان اور فوڈ انسپکٹر بلال آفریدی نے شاہ قبول اور پھندو کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کیا۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر انگور شاہ‘ فوڈ انسپکٹر محسن نثار ہشت نگری اور چرگانو چوک میں کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 13 افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد میں چکن فروش‘ سبزی و پھل‘ دودھ فروش اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر نے پشاور میں کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے حکام کو کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔