حکومت گھی، کوکنگ آئل مافیا کیخلاف ایکشن لے، مختار احمد بھٹی

  حکومت گھی، کوکنگ آئل مافیا کیخلاف ایکشن لے، مختار احمد بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) گھی ڈیلر ایسوسی ایشن کے رہنماء مختار احمد بھٹی نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ حکومت اور سرکاری ادارے مہنگائی کو روکنے میں ناکام ہو رہے ہیں چینی اور گھی ہر گھر کی اشیاء روزمرہ ہیں لیکن چینی مافیا کی طرح گھی مافیا بھی ملک میں پنجے گاڑے ہوئے ہے عالمی سطح پرپام آئل اور آر بی ڈی میں اضافہ کے ساتھ ہی ملک میں گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فوری اضافہ کر دیا (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

جاتا ہے لیکن جب قیمتوں میں کمی آتی ہے تو اس تناسب سے کمی نہیں کی جاتی انہوں نے کہا کہ اس کی مثال رواں ماہ میں خام آئل کی قیمتوں میں کمی سے دی جا سکتی ہے رواں ماہ میں پام آئل کی قیمتوں میں سترہ سو روپے فی من کمی ہوئی ہے لیکن پنجاب کی گھی ملز نے پورا مہینہ ریٹ کم نہیں کیے عوام کو خوب لوٹا اور اب گزشتہ روز صرف 5روپے فی کلو اور تقریباََ200 روپے فی من کی کمی کر کے شہریوں پر احسان کر دیاانہوں نے کہا کہ گھی ملز مافیا کو بھی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اس رمضان المبارک میں کرونا وائرس کی بنا پر مزدور اور عام تاجر طبقہ پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے اس موقع پر بلاجواز مہنگائی نے رہی سہی کسر بھی نکال کر رکھ دی ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں اور گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کا تعین خام آئل کی قیمتوں کے حساب سے کیا جائے اورغریب عوام کو لوٹنے والوں کو سخت سزا دی جائے