چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان نئی کار گوٹرین کا آغاز

چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان نئی کار گوٹرین کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چھنگ ڈا(شِنہوا)مشرقی چین کے شان ڈونگ صوبہ اور شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے ممالک کے درمیان ایک نئی مال بردار ٹرین سروسز کا آغاز کیا گیا ہے۔چھنگ ڈا شہر میں چائنہ- ایس سی او لوکل اکنامک اینڈ ٹریڈ کوآپریشن کے لئے ڈیمانسٹریشن زون کے انٹر ماڈل ٹرانسپورٹیشن زون سے ایک ٹرین پیر کے روز 45 کنٹینرز لے کر روانہ ہوئی، یہ بات ڈیمانسٹریشن زون نے بتائی ہے۔اس ٹرین پر 2 کروڑ یوآن مالیت (28لاکھ امریکی ڈالرز) کی کھدائی کرنے والی اور زمین ہموار کرنے والی مشینیں لدی ہوئی ہیں،توقع ہے کہ یہ 8 دنوں میں قزاقستان کے شہر الماتی پہنچ جائے گی۔کارگو ڈسٹریبیوشن مرکز کی حیثیت سے چھنگ ڈا میں انٹر ماڈل ٹرانسپورٹیشن مرکزسے ماہانہ اس ٹرین سروس کے ذریعے ایس سی او ممالک کے 30 سے زائد شہروں کو کارگو بھجوائے جائیگی جن میں تاشقند،منسک اور الان باتور شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -