سی سی پی او سے مجلس وحدت المسلمین کے وفد کی ملاقات

سی سی پی او سے مجلس وحدت المسلمین کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید سے مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملاقات میں ایس پی سکیورٹی لاہور بلال ظفر، علامہ حسن رضا ہمدانی، افسر حسین خان، زاہد بخاری اور علی زیدی نے بھی شرکت کی۔ وفد نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں لاہور پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام عوام کی بہتری کے لئے پولیس سے تعاون کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے کہا کہ حساس مواقعوں پر امن برقرار رکھنے میں تمام مکاتب فکر کے علماء کا کردار قابل ستائش ہے۔
منبر و محراب سے امن و ہم آہنگی کا پیغام جانا خوش آئند ہے۔ فروعی اختلافات کو ملی یکجہتی کے آڑے نہیں آنا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -