فیسکو نے 1 ماہ میں بجلی کے 2 بل بھیج دیئے، صارفین کے ہوش اڑ گئے

فیسکو نے 1 ماہ میں بجلی کے 2 بل بھیج دیئے، صارفین کے ہوش اڑ گئے
فیسکو نے 1 ماہ میں بجلی کے 2 بل بھیج دیئے، صارفین کے ہوش اڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیسکو کی جانب سےصارفین کو 1 ماہ میں بجلی کے 2،2  بل بھیج دیئے گئے جس پر شہریوں کے ہوش اڑ گئے۔

فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر واقعہ نجی ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو رواں ماہ بجلی کے 2،2  مل موصول ہو گئے۔ پہلا بل 13 اپریل کو جاری ہوا جس پر بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 اپریل تھی، بل موصول ہونے پر صارفین نے معمول میں اپنے بل جمع کروا دیئے جس کے بعد انہیں اِسی ماہ کا اسی ریڈنگ کا دوسرا بل موصول ہو گیا جس پر بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 اپریل درج ہے۔

 صارفین کے احتجاج پر فیسکو ترجمان کا کہناہے کہ کمپنی کی طرف سے متعارف 30 دن کی بلنگ کے سوفٹ ویئر نے بعض صارفین کی ریڈنگ میں غلطی کی نشاندہی کی تھی جس پر ڈپلیکیٹ بل جاری کیے گئے ہیں۔فیسکو ترجمان کے مطابق نئے بلوں میں صارفین کو اضافی یونٹس نکال کر ریلیف دیا گیا ہے اور جو صارفین بل جمع کروا چکے ہیں ان کے بل کے فرق کو اگلے ماہ کے بل میں ایڈجسٹ کر لیا جائے گا۔