سیکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون لازم ہے ، شرپسندوں کیخلاف مطلع کرنا شرعی فریضہ ہے: سعوی مفتی اعظم

سیکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون لازم ہے ، شرپسندوں کیخلاف مطلع کرنا شرعی فریضہ ...
سیکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون لازم ہے ، شرپسندوں کیخلاف مطلع کرنا شرعی فریضہ ہے: سعوی مفتی اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورس کے اداروں اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون لازم ہے، ملک میں امن و استحکام اور خوشحالی کی حفاظت کے لئے تعاون کے بغیر بات نہیں بنے گی۔ آل الشیخ نے توجہ دلائی اور منحرف عناصر کی سرگرمیوں سے مطلع کرنا شرعی فریضہ ہے وہ حالات حاضرہ پر ممبر کا خطبہ دے رہے تھے۔
آل شیخ نے کہا کہ اہل ایمان اپنے وطن میں بدی کے رواج کو پسند نہیں کرسکتے، مجرموں اور عقل باختہ افراد کی پکڑ ضروری ہے۔ مفتی اعلیٰ نے توجہ دلائی کہ بھلائی اور خدا ترس کے کام بہت سارے ہیں۔ اس طرح بدی کی شکلیں بے حد و حساب ہیں۔ ہر اچھے کام میں تعاون اور ہر برائی کی بیخ کنی میں متعلقین کی مدد کار خیر ہے، اس پر رب کی طرف سے اجر ملے گا۔