آپریشن ردالفساد، اورکزئی ایجنسی سے 6 مشتبہ افرادخودکش جیکٹس، بارودی موادسمیت گرفتار
اورکزئی ایجنسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں جاری ،مہمند ایجنسی کے علاقے پلندرہ میں کارروائی کے دوران 6مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا گیا، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد، دستی بم ، ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ برآمدہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی خیبر پختونخوا نے اورکزئی ایجنسی میں دہشتگردوں کی کمین گاہ کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اس دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،گرفتار ملزموں سے راکٹ، مارٹر گولے ،اسلحہ سمیت مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔