بھارت،گودھرا ٹرین آتشزدگی کیس 2 مجرموں کو عمر قید،3ملزمان بری

بھارت،گودھرا ٹرین آتشزدگی کیس 2 مجرموں کو عمر قید،3ملزمان بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی خصوصی عدالت نے گودھرا ٹرین آتشزدگی کیس میں ملوث 2مجرموں کو عمر قید کی سزا جب کہ 3تین ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی خصوصی عدالت نے گودھرا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے بھری ٹرین کو نذر آتش کرنے میں ملوث مزید 2 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابرمتی ایکسپریس ٹرین کو مسافروں سمیت جلانے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم خصوصی عدالت کی سماعت سینٹرل جیل میں ہوئی۔ آج ہونے والی سماعت میں 5 ملزمان کو پیش کیا گیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فرخ بھانا اور عمران المعروف شیرو بٹک کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی جب کہ تین ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ ان پانچوں افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2015 سے 2016 کے درمیان مختلف مقامات سے حراست میں لیا تھا۔قبل ازیں 2011 میں بھی اسی کیس میں ٹرین کو آگ لگانے کی سازش میں 11 مرکزی مجرموں کو سزائے موت جبکہ 20 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ اس کیس میں 63 افراد کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -