وزیراعلیٰ پنجاب کامیاں چنوں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ تھیلیسیمیا میں مبتلا بچی چل بسی

وزیراعلیٰ پنجاب کامیاں چنوں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ تھیلیسیمیا میں مبتلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میاں چنوں (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مختصر دورے پر میاں چنوں پہنچے جہاں انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولتوں کا جائزہ بھی لیا تاہم اس موقع پرہسپتال میں تھیلیسیمیا میں مبتلا ایک کمسن بچی چل بسی۔انتقال کرنیوالی بچی کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلیٰ کی آمد پر تمام ڈا کٹرز چلے گئے تھے اور بچی کو کسی ڈاکٹر نے نہیں دیکھا۔ادھر بچی کی وفات پر ڈپٹی کمشنر خانیوال نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجا ب سردارعثمان بزدار اپنی فیملی کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹرمیاں چنوں پہنچے اور وہاں سے گاڑیوں کے قافلے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچے ۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بعض مریضوں نے ہسپتا ل میں سہولتوں کی کمی کی شکایت بھی کی۔وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران اسی ہسپتال میں تھیلیسیمیا میں مبتلا کمسن بچی کومل جہانگیر چل بسی۔ و ا لدہ نے الزام لگایا ہے وزیراعلیٰ کی آمد پر کسی ڈاکٹر نے بچی کو نہیں دیکھا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے بچی کو 15 منٹ تک ایمرجنسی میں رکھا گیا ، د وائیں بھی دی گئیں لیکن بچی کی حالت نازک تھی اور یہ بات اس کے گھر والے بھی جانتے تھے۔ڈپٹی کمشنر خانیوال اشفاق احمد چوہدری نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میا ں چنوں میں بچی کی وفات پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے بچی کی وفات کے معاملے کا وزیر اعلیٰ کے دورے سے کوئی تعلق نہیں، اگرکسی ڈاکٹر کی غفلت پائی گئی توسخت ایکشن لیا جائے گا۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب گاؤں 114 پندرہ ایل میں قریبی دوست ملک نوید اعوان کی رہائشگاہ بھی پہنچے اور ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی جبکہ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ اپنے سسرال بھی گئے۔

مزید :

صفحہ اول -