سسر کے بہو سے ناجائز تعلقات ، بچوں نے قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تو راز فاش ہونے کے ڈر سے دادا نے بچوں کیساتھ کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبرآگئی

بینظیر آباد (ویب ڈیسک)بہو سے ناجائز تعلقات پر سسر نے اپنے دونوں پوتوں اور بہو کو ذبح کر دیا، ریلوے اسٹیشن گوداموں کے قریب بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو معصوم بچوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد جبکہ بچوں کی ماں بھی زخمی حالت میں جائے وقوعہ سے ملی ہے پولیس نے شبہ میں خاتون کے سسر کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا پولیس کے مطابق ریلوے گودام کے قریب جھاڑیوں سے دو بچوں جن کی شناخت چندہ اور گلیو کے نام سے ہوئی ہے کی گلہ کٹی لاشیں برآمد جبکہ بچوں کی ماں بھی زخمی حالت میں وہاں سے ملی اور اس کا بھی گلا کٹا ہوا ہے اور اس کی حالت نازک ہے اور واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بعد ازاں اپنے آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے بتایا واقع کی جگہ سے کچھ فاصلے پر جھاڑیوں میں چھپے ایک شخص ویرو کو حراست میں لیا گیا جس نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ اس کے اپنی بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور دونوں کو قابل اعتراض حالت میں بچوں نے دیکھ کر شور مچایا تو قریب رکھی چھری سے دونوں بچوں کے گلے کاٹ دئے جس پر بچوں کی ماں نے مزاحمت کی تو اس کا بھی گلا کاٹ دیا۔