تھر پارکر میں 14 سالہ لڑکی کی درخت سے لٹکی لاش برآمد
تھرپارکر (ویب ڈیسک) سندھ کے قحط سالی کا شکار ضلع تھر پارکر میں واقع ایک گاؤں قاسبو میں 14 سال کی لڑکی کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔
تھر پارکر پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کو درخت سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے ننگر پارکر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔تھر پارکر پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ واقعہ لڑکی کے قتل کا ہے یا اس نے خود کشی کی ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔