ٹیوٹا نے ارشد ندیم کو اپنی مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دیدی

ٹیوٹا نے ارشد ندیم کو اپنی مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دیدی
ٹیوٹا نے ارشد ندیم کو اپنی مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دیدی
سورس: Facebook/toyotapakistanofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور اب معروف انڈس  موٹر کمپنی نے انہیں ٹویوٹا فارچیونر جی آر ایس گاڑی تحفے کے طور پر دے دی ہے۔

ارشد ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں 92.97 میٹر تھرو پھینک کی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، جبکہ ان کے حریف بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

ارشد ندیم تاریخی فتح کے بعد وطن لوٹے تو جہاں حکومتوں کی جانب سے ان کو پروٹوکول دیا گیا وہیں دیگر اہم شخصیات نے بھی ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے کا اعلان کیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایتھلیٹ کے گھر میاں چنوں جا کر انہیں 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 20 لاکھ روپے اور گلوکار علی ظفر نے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی کے سربراہ سلمان اقبال نے ارشد ندیم کو ایک اپارٹمنٹ تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ میں اپنی جیب سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے انعام دوں گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کی ایک سڑک بھی ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

کھیل -