مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کون ڈرافٹ کر رہا ہے۔۔؟ نعیم حیدر پنجوتھا نے حکومت کیلیے سوال اٹھا دیا

مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کون ڈرافٹ کر رہا ہے۔۔؟ نعیم حیدر پنجوتھا نے ...
مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کون ڈرافٹ کر رہا ہے۔۔؟ نعیم حیدر پنجوتھا نے حکومت کیلیے سوال اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کون ڈرافٹ کر رہا ہے۔۔؟ رہنما تحریک انساف  نعیم حیدر پنجوتھا نے حکومت کیلیے سوال اٹھا دیا 

 نعیم حیدر پنجوتھا  کا کہنا ہے کہ حکومت  خود نہیں جانتی کہ   مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کون ڈرافٹ کر رہا ہے،سب سے اہم بات ہے یہ فارم 47 کی حکومت ہے ان کے پاس کسی قسم کا اختیار بھی نہیں ہے۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار  نجی ٹی وی  کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں  وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی جے یو آئی شاہدہ اختر علی نے بھی شرکت کی ۔

رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاکہ ہم نے پہلے دن سے واضح کردیا ہے کہ جو مسودے یہ لے کر گھوم رہے ہیں اس کو تسلیم نہیں کرتے اور یہ خود نہیں جانتے کہ مسودہ کون ڈرافٹ کر رہا ہے۔ سب سے اہم بات ہے یہ فارم 47 کی حکومت ہے ان کے پاس کسی قسم کا اختیار بھی نہیں ہے۔

مولانا سے ہماری میٹنگ ہے اس میں بہت سی چیزیں ڈسکس ہوں گی لیکن ہمارا حتمی فیصلہ عمران خان کی مشاورت کے بعد ہوتا ہے، جن سے متعلق بات کی گئی اختر مینگل نے ان کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے کہ اُ ن  کی جماعت کی خاتون رہنما  کے بیٹے اور شوہر کو اٹھا لیا گیا اور انہیں زبردستی بھیجا گیا کہ آپ سینیٹ کا اجلاس اٹینڈ کریں اور وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنی ہے یہی سب کچھ  تحریک انصاف کے سینیٹرز ایم این ایز کے ساتھ ہو رہا ہے۔ زین قریشی کی اہلیہ کو اغواء کیا گیا۔