جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطورچیف جسٹس پاکستان آخری ہفتے کا ججز روسٹرجاری کردیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطورچیف جسٹس پاکستان آخری ہفتے کا ججز روسٹرجاری ...
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطورچیف جسٹس پاکستان آخری ہفتے کا ججز روسٹرجاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے بطورچیف جسٹس پاکستان آخری ہفتے کا ججزروسٹرجاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق رواں ہفتے 6 ریگولربنچزسماعت کریں گے، کورٹ روم نمبر ون میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی تین رکنی بنچ کی سربراہی کرینگے۔بنچ میں جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ بنچ ٹو کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کرینگے جس میں جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس عقیل بلال عباسی شامل ہیں۔

بنچ 3جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا،بنچ 4میں جسٹس یحییٰ ٰآفریدی،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، بنچ 5میں جسٹس امین الدین،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عرفان سعادت شامل ہیں جبکہ بنچ 6میں جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس ملک شہزاد احمد شامل ہیں۔