سست انٹرنیٹ سروس سے کب جان چھوٹے گی ۔۔؟ممکنہ مدت سامنے آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سست انٹرنیٹ سروس وبال جان بن چکی ہے ، اس مصیبت سے کب جان چھوٹے گی ۔۔؟ اس حوالے سےممکنہ مدت سامنے آ ئی ہے ۔ پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اکتوبر تک سست رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی گئی ہےجس سے ملک میں انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئے گی، پی ٹی اے نے خبردار کردیا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اکتوبر تک سست رہے گی۔
"جنگ " کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے انٹرنیٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی 7 بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے 2 اے اے ای - 1اور ایس ایم ڈبلیو4 میں خرابی ہے سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی گئی ہے تاہم ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔