ایف سی کا دہشتگردی  کیخلاف جنگ میں نمایاں  کردار ہے،بریگیڈیئر فرقان معظم

   ایف سی کا دہشتگردی  کیخلاف جنگ میں نمایاں  کردار ہے،بریگیڈیئر فرقان معظم

  



کوئٹہ +لورالائی(آن لائن) ڈی آئی جی ایف سی نارتھ بریگیڈیئر فرقان معظم نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کیخلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیاں ملک اور صوبے کے لئے ہیں۔ایف سی کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نما یا ں کردار ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے لورالائی جناح اسٹیڈیم میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ سمیت علاقے کے قبائلی عمائدین اور سرکاری آفیسران نے شرکت کی۔پاسنگ آؤٹ ہونے والے نوجوانوں سے بریگیڈیئر فرقان معظم نے حلف لیا۔

بریگیڈیئر فرقان معظم

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...