ذاتی مفادات حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی ضرور ہوگی،فردوس عاشق

ذاتی مفادات حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی ضرور ہوگی،فردوس ...
ذاتی مفادات حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی ضرور ہوگی،فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ رکھنے والے پبلک آفس ہولڈرز کارروائی سے ہرگز مبرا نہیں۔ذاتی مفادات حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی ضرور ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کئے گئے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے کہا” آئے روزنیب کے خلاف محاذکھولنے والے لیگی ترجمانوں کا نیب ترمیمی آرڈیننس پرسیاست کرناافسوسناک ہے۔وزیراعظم عمران خان کا دامن صاف ہے۔انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں،سب سے بڑی عدالت نے انہیں صادق اورامین قرار دیا۔“
انہوں نے کہا” ان کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے اور رہیں گے۔عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے۔نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلزکے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔“
فردوس عاشق اعوان نے کہا ”ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی جنہوں نے طریقہ کار کی غلطیوں یا محکمانہ نقائص سے ذاتی مفادات حاصل کئے ہوں گے۔اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ رکھنے والے پبلک آفس ہولڈرز کارروائی سے ہرگز مبرا نہیں۔آرڈیننس کے تحت دیانتدار پبلک آفس ہولڈرز بلا خوف وخطر عوامی مفاد میں فیصلے کرسکیں گے اور اپنی قانونی ذمہ داریاں انجام دیں سکیں گے۔اس سے گورننس مزید فعال، معیشت مستحکم اور تجارتی ماحول ساز گار ہوگا۔“