حکومت کرونا وائرس پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے،شہباز شریف

      حکومت کرونا وائرس پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی) صدر مسلم لیگ)ن(میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی حکمت عملی سامنے نہ آنا تشویشناک، فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے اور موثر حکمت عملی تیار کی جائے۔ جمعہ کے روز مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسبملی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کرونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی ہنگامی صورتحال میں ادویات اور ماسک بنانے والی کمپنیاں قومی کردار ادا کریں اور شہریوں کے بچاؤ اور تحفظ کیلئے مہم چلائی جائے۔ متعلقہ فریقین کو کرونا وائرس سے پیدا صورتحال پر اپنا موثر کردار ادا کرنا چائیے اور حکومت کی حکمت عملی سامنے نہ آنا تشویشناک ہے۔ فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -