نشتر گراونڈ میں سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی غائبانہ نمازجنازہ‘ سیاسی‘ سماجی شخصیات کی شرکت

  نشتر گراونڈ میں سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی غائبانہ نمازجنازہ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے و سٹی ناظم کراچی و صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ مرحوم کی(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

الخدمت چیریٹی آسٹریلیا انٹر نیشنل ہسپتال ملتان کے گراؤنڈ میں امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی کی امامت میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق، ضلعی صدر احمد چغتائی، ضلعی سیکر ٹری جنرل ڈاکٹر ولی مجاہد، عبدالقادر شاہ، ڈاکٹر چودھری سرور، خواجہ مجاہد، محمد نعیم چشتی، چودھری محمد امین، کنور محمد صدیق، سلیم شبلی، شیخ اسرار حسین، خواجہ عاصم، ڈاکٹر عبداللہ، نذیر احمد خلجی، عرفان عرشی، رضوان بٹ، جاوید اقبال، آصف شاہ، الخدمت فاؤنڈیشن، جماعت اسلامی کے کارکنوں اور عوام الناس نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعمت اللہ خان ایک فرد نہیں بلکہ جہد مسلسل، شجر سایہ دار اور بلا رنگ ونسل، تفریق پر انسانوں کے خیر خواہ محسن اور محبت کرنے والے انسان تھے یہ صرف کراچی کے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے محسن تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جس ہسپتال میں جمع ہیں یہ اُنہی کا لگایا ہوا پودا ہے۔ نعمت اللہ خان ایک کارکن اور ایک قائد کی حیثیت سے مثالی شخص تھے۔انہوں نے بڑھاپے کے باوجود آزاد کشمیر، بالا کوٹ، چترال، گلگت بلتستان، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں عوام کی خدمت کی۔
نمازجنازہ