ملک میں سیاسی تناو بڑھتا جارہا، قومی اسمبلی میں ہونے والا واقعہ سیاسی گرماگرمی کاردعمل :نوید قمر
ٹنڈومحمدخان(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما پیپلزپارٹی سید نوید قمرنے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تناو¿اب بڑھتا جارہا ہے، قومی اسمبلی میں ہونے والا واقعہ سیاسی گرماگرمی کاردعمل تھا۔
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب :آئی ایس پی آر
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان پیپلزپارٹی کی کوشش ہوتی ہے کہ تمام جمہوری ادارے متوازن طریقے سے چلتے رہیں،سب سے بڑی ذمےداری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔پاناماکیس سپریم کورٹ میں آخری مراحل میں ہے،حکومت صرف دکھاوا کررہی ہے کہ وہ سب سے آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے پیر کو اجلاس بلایا ہے لیکن ا س اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوگا۔