مہمند ،گورنر ماڈل سکول غلنئی کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

مہمند ،گورنر ماڈل سکول غلنئی کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ( نمائندہ پاکستان) مہمند، گورنر ماڈل سکول غلنئی کے طلباء کا احتجاج۔ اساتذہ کرام کو تنخواہوں کی ادائیگی جلد از جلد کی جائے۔ ہمارا تعلیمی سال کو تباہی سے بچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر ماڈل سکول غلنئی ضلع مہمند کے طلباء نے مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ادارے کو مکمل فیس بھی دے رہے ہیں مگر پھر بھی اساتذہ کرام نے کلاسوں کا بائیکاٹ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہمارا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے۔ اساتذہ کرام کو گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہے۔ جو کہ ادارے اور اساتذہ کے ساتھ سراسر ظلم و نا انصافی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کر کے ہمارے کیرئیر اور تعلیم کو بچائے۔