ملک بھر میں معذور افراد کو مفت اعانتی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور پاکستان بیت المال نے مشترکہ طور پر معذور افراد کو 25 مفت اعانتی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر عون عباس نے ایک انٹرویومیں کہا کہ ہم پائلٹ پروجیکٹ کی طرز پر ملک کے 12 اضلاع میں اس کا آغاز کررہے ہیں جس میں کم از کم 10 ہزار افراد کو یہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی بی ایم) اور متعدد دیگر ضروری عوامل کے باوجود اس پائلٹ پروجیکٹ کو رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔عون عباس نے کہا کہ 25 سب سے زیادہ ضروری آلات ابتدائی مرحلے میں فراہم کیے جائیں گے اس سلسلے میں ہر صوبے کے دو اضلاع کو منتخب گیا ہے جس کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جاسکے گا۔انہوں نے کہاکہ آلات کیلئے رقم کی فراہمی مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ بہت سی اشیا بہت کم قیمت پر میسر ہیں، اصل مسئلہ اس ضمن میں پی پی آر اے کے قوانین کے نفاذ کا ہے۔
معذور افراد