شیڈول بحال نہ ہو سکا،متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

  شیڈول بحال نہ ہو سکا،متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)ملک بھر میں مسافر ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ ہو سکا اور گزشتہ روز بھی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔۔قراقرم ایکسپریس،علامہ اقبال ایکسپریس،کراچی ایکسپریس،اکبر ایکسپریس تین گھنٹے،پاک بزنس ساڑھے تین،تیز گام اور جعفر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،جناح ایکسپریس،ملت ایکسپریس،شالیمار ایکسپریس دو گھنٹے،فرید ایکسپریس اور شاہ حسین ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ خیبر میل اور گرین لائن ایکسپریس ایک ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔۔
ٹرینیں

مزید :

صفحہ آخر -